معروف پاکستانی ڈراما، فلم مصنف، شاعر اور پروڈیوسر خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں وہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جس کی میزبانی عائشہ جہانزیب کر رہی تھیں، پروگرام میں ساحل عدیم بھی موجود تھے۔
جب میزبان نے مقررین اور سامعین کے ساتھ ڈسکشن سیشن کیا تو سامعین میں سے ایک لڑکی نے ساحل عدیم کو مخاطب کیا، جنہوں نے خواتین کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کیےتھے۔
لڑکی نے کہا کہ اگر آپ نے لڑکیوں کے لئے جاہل کا لفظ کہا ہے، تو آپ معافی مانگیں یا مجھے وہ ثبوت دیں جہاں قرآن کہتا ہے کہ لفظ جاہل ان لوگوں کے لئے استعمال کریں جو کچھ چیزوں کا علم نہیں رکھتے ہیں۔ اس کے جواب میں ساحل عدیم نے عربی آیات شیئر کیں جس پرسامعین میں موجود لڑکی غصے میں آگئی۔
عربی زبان بولنے کے حوالے سے لڑکی کے جواب سے خلیل الرحمان قمر ناراض ہو گئے اور انہوں نے لڑکی کے ساتھ گرما گرم بحث کی۔ تاہم میزبان نے صورتحال کو پرسکون کیا اور دوسرے سوال کی طرفرخ موڑ دیا۔ اس ویڈیو کا لنک یہ ہے:
سوشل میڈیا صارفین ملاجلاردعمل دے رہے ہیں۔ بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ مباحثے کے سیشن میں تقریبا تمام شرکاء کسی نہ کسی طرح ایک دوسرے کے تئیں عدم رواداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور اپنے آپ کو بہتر سمجھ رہے ہیں جو اس مخصوص مباحثے کے شو کی سب سے بڑی خامی ہے۔ مداحوں کا خیال ہے کہ تمام شرکاء کو بحث کے لئے اچھی طرح سے تیار رہنا چاہئے اور پرسکون طریقے سے اپنے الفاظ کا انتخاب کرنا چاہئے۔ کچھ لوگوں نے لڑکی سے اتفاق کیا لیکن بہت سے لوگوں کا کہنا تھا کہ جس طرح سے وہ بحث کر رہی ہے اس سے یہ ثابت ہو رہا ہے کہ وہ جاہل ہے۔









