اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے پی ٹی آئی کے تین اہم رہنماؤں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور شیریں مزاری کے قومی اسمبلی سے استعفے منظور کرکے ضمنی الیکشن کرانے پر مشاورت کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اتحادی حکومت کی رائے ہے کہ تینوں ارکان نے ایوان میں اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کر رکھا ہے لہٰذا تینوں ارکان کے استعفے منظور کرکے ضمنی الیکشن کرائے جائیں۔ اتحادیوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے استعفے منظور کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرنے کا اختیار وزیراعظم شہباز شریف کو دے دیا ہے۔ وزیراعظم اپوزیشن ارکان کے استعفوں کے حوالے جلد فیصلہ کریں گے، ضمنی الیکشن کی صورت میں تینوں نشستوں پر مشترکہ امیدوار سامنے لائے جا سکتے ہیں۔وزیراعظم اپوزیشن ارکان کے استعفوں کے حوالے جلد فیصلہ کریں گے۔
فواد چودھری، شاہ محمود اور شیریں مزاری بڑی مشکل میں پھنس گئے








