لاہور ( ویب ڈیسک ) 28 مئی 1998 دنیا کی تاریخ میں وہ دن ہے جب پاکستان دنیا بھر میں ساتویں اور عالم اسلام میں پہلی ایٹمی قوت بن کر ابھرا ۔چاغی میں پانچ ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے ایٹمی صلاحیت میں مسلسل ترقی کی جس سے اسے روایتی دشمن بھارت پر فوقیت حاصل ہو گئی
۔1974ء میں بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکے کئے جانے کے بعد پاکستان نے بھی ایٹمی صلاحیت کے حصول کے لئے کوششیں شروع کر دیں اور 1998ءمیں ایٹمی دھماکے کر کے باقاعدہ طور پر پاکستان ایک ایٹمی صلاحیت رکھنے والے ملک کے طور پرسامنے آیا۔گزشتہ 24 سالوں میں پاکستان نے ایٹمی صلاحیت میں مسلسل ترقی کی ہے جس کی وجہ سے خطے میں پاکستان کو اپنے روایتی دشمن بھارت پر نہ صرف فوقیت حاصل ہے
بلکہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ اگر بھارتی عزائم اور اس کے جنگی جنون کا جائزہ لیا جائے تو بھارت آنے والے سالوں میں اربوں ڈالر کا ملٹری ہارڈ ویئر خرید رہا ہے مگر بھارت پاکستان کے خلاف اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکا جس کی واحد وجہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت ہے۔








