یوکرین کی وزارتِ دفاع نے دعوی کیا ہے کہ یوکرینی فوج نے جارحیت کے آغاز سے اب تک 10 ہزار روسی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرینی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ روس کے 39 لڑاکا طیارے، 40 ہیلی کاپٹر، 269 ٹینک، 945 بکتر بند بھی تباہ کیے گئے۔یوکرینی وزارت دفاع کے مطابق روسی فوج کے 19 میزائل لانچر، 50 ملٹی پل راکٹ لانچر تباہ کیے۔ اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ روسی فوج کے 409 فوجی ٹرک، 60 ایندھن ٹینک، 105 توپیں، 3 ڈرون تباہ کیے۔ یوکرینی وزارت دفاع کے مطابق روس کے 2 جنگی بحری جہازوں کو غرقاب کیا۔