اسلام آباد (ویب ڈیسک) 30جون 2024 کو ختم ہونے والے گزشتہ مالی سال 2023-24 کے لیے ایف بی آر کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب 9 فیصد ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے شائع ہونے والی 2024-25کیلئے شواہد پر مبنی ریونیو فور کاسٹنگ رپورٹ کے مطابق ٹیکس جی ڈی پی کے تناسب کا رجحان 8.7فیصد سے 9.2فیصد کی حد میں رہا۔ گزشتہ سال ٹیکس جی ڈی پی کا تناسب 8.5 فیصد تھا تاہم مالی سال 2023-24کے دوران (سہ ماہی 1کے اعداد و شمار کی بنیاد پر) اس نے بہتری آنا شروع کر دی ہے اور جی ڈی پی کے 9.0 فیصد پر کھڑا ہے۔ مالی سال 2024-25 کے لیے ایف بی آر کے ریونیو کا ہدف، بغیر بجٹ اقدامات کے 11,174 روپے (ارب) متوقع ہے۔ متوقع ہدف مالی سال 2023-24 کے لئے 9,252 ارب روپے کی متوقع وصولی سے 20.8 فیصد زیادہ ہے۔ایف بی آر ڈائریکٹ ٹیکسز کی شکل میں 4.586 ٹریلین روپے ، 4.327 ٹریلین روپے سیلز ٹیکس، 0.70 ٹریلین روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور 1.559 ٹریلین روپے کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں ریونیو اکٹھا کرنے کا تخمینہ لگا رہا ہے۔
مالی سال 23-24؛ ایف بی آر کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب 9 فیصد








