اسلام آباد: جون 2023 کے مقابلے میں جون 2024 میں ترسیلات زر میں 44 فیصد اضافہ ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق جون 2024 میں اوور سیز پاکستانیوں نے 3 ارب 20 کروڑ ڈالر وطن بھیجے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ عیدقربان پراوربینکنگ چینل سےرقوم کی آمد بڑھنے سے ڈالرز زیادہ آئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال2023-24میں اوورسیز پاکستانیوں نے 30 ارب 30 کروڑ ڈالر وطن بھیجے، مالی سال2023-24میں ترسیلات زرمیں10.5فیصد اضافہ ہوا،جون میں 80 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سعودی عرب سےپاکستانیوں نےبھیجے، یواےای کےپاکستانی جون میں65کروڑ50لاکھ ڈالروطن بھیج کر دوسرے نمبر پر رہے۔
اوورسیز پاکستانیوں نے ملک میں ڈالروں کی بارش کر دی








