facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عارضی جنگ بندی کے بعد یوکرین میں جنگی کارروائی دوبارہ شروع

 روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی فوج نے عارضی جنگ بندی کے بعد یوکرین میں دوبارہ حملے شروع کر دیئے ہیں۔ روس نے ہفتہ کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ یوکرین کے دو محصور شہروں کے رہائشیوں کو شہر چھوڑنے دینے کے لیے عارضی طور پر جنگ بند کر رہا ہے ۔جنگ بندی کے اعلان کے بعد ماریوپل شہر کے حکام نے الزام لگایا تھا کہ روسی فوج جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہی ہے اس لیے لوگوں کا شہر سے انخلا روک رہے ہیں تاہم روس نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرین میں قوم پرست شہریوں کو مذکورہ شہر چھوڑنے سے روک رہے ہیں۔
میڈیارپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ یوکرین کی جانب سے قوم پرستوں پر اثر انداز ہونے اور جنگ بندی میں توسیع میں عدم دلچسپی کے بعد روس نے جنگی کارروائی شروع کر دی ہے۔