بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹرینوں کے کرایوں میں 20فیصد اضافے کا فیصلہ

لاہور(نیوز ڈیسک )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں بھی 20فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کی سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی، ریلوے انتظامیہ نے کرایوں میں اضافہ کی تین تجاویز تیار کی تھیں، انتظامیہ کی جانب سے وزارت ریلوے کو کرایوں میں 10، 15اور 20فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ریلوے کو روزانہ ایک کروڑ 84لاکھ روپے کے اضافی مالی بوجھ کا سامنا ہے، سسٹم پر روزانہ 4لاکھ لیٹر ڈیزل استعمال ہوتا ہے، یکم نومبر کو ریلوے کی جانب سے کرایوں میں 10فیصد اضافہ کیا گیا تھا، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد کرایوں میں اضافہ کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔