facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اگلے مہینے جب عوام باہر نکلیں گے تو کسی کے کہنے پر واپس نہیں جائیں گے ، شیخ رشید

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ لوگوں کے گھر میں صرف بھوک ان کا انتظار کر رہی ہے ، اگلے مہینے جب عوام باہر نکلیں گے تو کسی کے کہنے پر واپس نہیں جائیں گے ۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت کے پاس صرف ایک ووٹ کی اکثریت ہے ،

بیساکھیو کا سہارا اور آئی ایم ایف کی خیرات ہے ، ان سب چیزوں کے ساتھ یہ حکومت کیسے چلے گی ؟۔ اگر عمران گھر بیٹھ جائے تو 11 پارٹیاں ایک ماہ بھی اکٹھی نہیں چل سکتیں ، آگے مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے ، حکومت عوام کے غیض و غضب سے نہیں بچ سکتی ،ملک وہاں پہنچ گیاہے جہاں سیاسی پارٹیوں کے چلانے کے بس میں نہیں ۔سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران نیب ، اے این ایف اور ایف آئی اے میں اپنے افسر لگائیں گے ،

یہ کیس ختم کرا کر گھر چلے جائیں گے ۔ ایک ووٹ کی اکثریت کی 11 اتحادی جماعتیں جتنا بھی زور لگا لیں ،دنیا کی کوئی طاقت انہیں گھر جانے سے نہیں روک سکتی ، ان میں تباہ حال معیشت کو بچانے کی کوئی صلاحیت نہیں ،آج بھی یہ مال بنانے ، کیس بچانے اور گھر جانے کیلئے آئے ہیں ۔