اسلام آباد (ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ آئین کی تشریح کے نام پر، سیاسی مقاصد کے لئے،اپنی مرضی کا آئین لکھنے کا سلسلہ تو چل ہی رہا تھا اب آئین کی تشریح ہی کے نام پر آئین سے انحراف اور واضح شقوں کی کھلی خلاف ورزی کا سلسلہ بھی چل نکلا ہے۔
جمعہ کوسماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرجاری پیغام میں انہوں نے کہاکہ ذاتی پسند ناپسندکی بنیاد پر آئین کی توہین اور لاقانونیت کا راستہ روکنے کے لئے پارلیمنٹ کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا جو آئین کی خالق بھی ہے اورمحافظ بھی اور جس کے ہر رکن نے آئین کے تحفظ کی قسم کھا رکھی ہے۔ تحریری آئین رکھنے والی ریاست کو بے مہار پنچائتی سوچ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔
آئین کی تشریح کے نام پر، سیاسی مقاصد کے لئے،اپنی مرضی کا آئین لکھنے کا سلسلہ تو چل ہی رہا تھا اب آئین کی تشریح ہی کے نام پر آئین سے انحراف اور واضح شقوں کی کھلی خلاف ورزی کا سلسلہ بھی چل نکلا ہے۰
ذاتی پسند ناپسندکی بنیاد پر آئین کی توہین اور لاقانونیت کا راستہ روکنے کے لئے…— Senator Irfan Siddiqui (@IrfanUHSiddiqui) July 19, 2024









