اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنے ڈرائیور کو گلے سے لگاکر ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز شاہ رخ خان اپنی فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں اسپین گئے تاہم وہ اسپین جاتے ہوئے ایئرپورٹ پر میڈیا کوریج کے لیے نہیں رُکے اور نہ ہی میڈیا کے کسی نمائندے سے گفتگو کی۔
ایئرپورٹ کے اندر جاتے ہوئے شاہ رخ خان نے اپنے ڈرائیور کو گلے لگایا اور اُنہیں الوداع کہا، شاہ رخ خان کے اس انداز کو میڈیا نمائندوں نے کیمرے کی آنکھ میں بند کرلیا۔
شاہ رخ خان کی ڈرائیور کو گلے لگانے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین اداکار کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے حال ہی میں فلم ’پٹھان‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے، فلم ʼپٹھان آئندہ برس 25 جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی مرکزی اسٹار کاسٹ میں شاہ رخ خان کے علاوہ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی شامل ہیں جو 8 یا 9 مارچ کو اسپین روانہ ہو سکتے ہیں۔
فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ دبئی سمیت کئی بین الاقوامی مقامات پر کی گئی ہے جبکہ اس فلم کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں۔