اسلام آباد:پی ٹی آئی کے رہنماروف حسن نے کہاہے کہ وزیراطلاعات کے الزامات اس قابل بھی نہیں کہ اس پر کمنٹ کیا جائے،عنقریب یہ لوگ جارہے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے روف حسن نے کہاکہ پنجاب حکومت بانی پی ٹی آئی کو سہولیات کی فراہمی پر غلط بیانی کررہی ہے، بشریٰ بی بی کو بے جا قید میں رکھا ہوا ہے، بشریٰ بی بی کو سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو تکلیف دینے کیلئے جیل میں رکھا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی کا بیان بہت اہمیت کا حامل ہے،بشریٰ بی بی نے سینیٹر علی ظفر کے بارے میں بھی کہا ہے، ہم اس حوالے سے سینیٹرعلی ظفر سےبھی بات کریں گے بشریٰ بی بی کے سینیٹر علی ظفر پر تحفظات پر پارٹی کے اندر بات ہوگی،رؤف حسن نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے اہم کیسز علی ظفر نہیں دیکھ کر رہے ہیںایک سوال پرانہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کی بات میں کوئی صداقت نہیں، فضل الرحمان کیساتھ مذاکرات میں مختلف آپشنز پر غور ہو رہاہے، مولانا فضل الرحمان اور ہمارے درمیان بہت تضادات تھے جواب کم ہوئے، امید ہے آئندہ ایک دو سیشنز میں وہ بھی دور ہو جائیں گے،رؤف حسن نے کہاکہ ہم پارلیمنٹ کے اندر رہنا چاہتے ہیں،ہم خیبر پختونخوا حکومت بھی چھوڑنا نہیں چاہتے، ہمارے بندوں پر پریشرائز کیا گیا جب الیکشن کمیشن کہے گا تو ہمارے سارے لوگ حاضر ہو جائیں گے،رؤف حسن نے کہاکہ 40ممبران ہمارے پاس موجود ہیں، ایک کا ابھی پراسیس میں ہے، ہم بنوں واقعے کی تحقیقات کریں گے، گزشتہ روز مریم نواز کی تقریر تھی وہ ہارے ہوئے شکاری کی تقریر تھی، انہوں نے جانا ہے، یہ حکومت نہیں کر سکے، یہ اس وقت پاگل پن کی دہلیز کراس کر چکے ہیں۔
وزیراطلاعات کے الزامات تبصرے لائق نہیں،عنقریب یہ لوگ جارہے ہیں،روف حسن








