بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب کابینہ میں توسیع پر غور، جنوبی پنجاب سے 2 اراکین شامل کیے جانے کا امکان

لاہور: حکومت پنجاب نے 28 پارلیمانی سیکرٹریز تعینات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کابینہ میں مزید توسیع پر غور شروع کردیا ہے اور جنوبی پنجاب سے دو اراکین شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کابینہ میں مزید 4 سے 5 اراکین کو شامل کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے اور صوبائی وزرا کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
جنوبی پنجاب سے 2 افراد کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان اور صوبائی کابینہ میں رانا اقبال، منشا اللہ بٹ، سلطان حیدر علی خان کو بھی شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متعدد اراکین سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم کی ملاقات ہوچکی ہے اور وزیراعلیٰ مریم نواز ارٹی صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف سے مشاورت کے بعد کابینہ میں توسیع کریں گی۔
اسی طرح پنجاب حکومت نے 28 پارلیمانی سیکرٹریز تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے پارلیمانی سیکرٹریز کی فہرست تیار کر لی گئی ہے جو وزیراعلیٰ کو پیش کردی جائے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز پارلیمانی سیکرٹریز سے متعلق جلد فیصلہ کریں گی اور متعدد ناراض اراکین کو بھی پارلیمانی سیکرٹریز بنایا جائے گا تاکہ پارٹی میں اختلافات ختم ہوسکیں۔
حکومت پنجاب کی جانب سے پارلیمانی سیکرٹریز میں اتحادی جماعتوں کے اراکین کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔