اسلام آباد(اصغر چوہدری) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیر اعظم شہباز شریف کو چیلنج دے دیا ،شہباز شریف یہ یاد رکھنا جتنا کرو گے اس سے زیادہ لڑیں گے ،جنگ تم شروع کرو گے ختم ہم کریں گے۔پیر کو خیبر پختونخواءہاوس میں پارٹی راہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرس کے دوران سابق اسپیکر جذباتی ہو گے اور کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہم نے یہاں زندگی گزارنی ہے،ہمارے ایم این ایز کو تین قسم کی آفرز کی جا رہی ہیں،کہا جا رہا ہے آپ کو جتنا پیسہ چاہئیے پیسہ دینے کو تیار ہیں،دوسری آفر یہ ہے کہ پیسہ نہیں تو وزارت لے لو،یہ بھی نہیں تو کہا جا رہا ہے نیب اور اینٹی کرپشن کے لیے تیار ہو جاو،شہباز شریف میں جرات نہیں کہ وہ یہ کروا سکے،انہوں نے کہاکہ شہباز شریف یہ جنگ آپ کر رہے ہیں ہم ہر طرح سے مقابلہ کریں گے، ،سب کو کہتا ہو جمعے کو احتجاج کے لیے نکلیں،ہمارے اتحاد نے جمعہ کو احتجاج کی کال دی ہے،حکومت سے کہتا ہوں حد سے نہ گزرو۔ ،خواتین کا چادر کا چار دیواری کے تقدس کا خیال رکھو۔ ،شہباز شریف یہ یاد رکھنا جتنا کرو گے اس سے زیادہ لڑیں گے ،جنگ تم شروع کرو گے ختم ہم کریں گے ،جمعہ کو ہم نکل رہے ہیں، ہم احتجاج کریں گے،میں پورے ملک کے عوام سے درخواست کرتا ہوں ان ظالم حکمرانوں کے خلاف نکلو،میڈیا، وکلا سب نکلیں گے ۔
جنگ تم شروع کرو گے ختم ہم کریں گے،اسدقیصرکاوزیراعظم کو چیلنج








