شکاگو(ممتازنیوز)شکاگومیں مقیم معروف پاکستانی بزنس مین نویدانورچودھری نے فرینکفرٹ جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر افغان شرپسندوں کے حملے اور پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے پرچم کی توہین کرنے والوں کے لئے ہمارے دل میں کوئی جگہ ہے نہ پاکستانی ایسے عناصر کو معاف کریں گے۔اپنے ایک بیان میں نویدانورچودھری نے کہاکہ شرپسند عناصر کا پاکستان کے پرچم کو اتارنا ناقابل برداشت ہے، جرمن حکومت شرپسندوں کے خلاف کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم افغان شرپسند چوالیس سالہ میزبانی اور مہمان نوازی کا یہ بدلہ دے رہے ہیں؟ ایک سفارت خانے کی حفاظت میزبان ملک کی ذمہ داری ہوتی ہے، جرمن حکومت عالمی قانون کے مطابق اقدامات کرے، سیاسی مفادات کے لئے بیرون ملک ایسے قابل مذمت اقدام کرنے والے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کے خلاف سازش کررہے ہیں۔
پاکستانی پرچم کی توہین کرنیوالوں کیلئے ہمارے دل میں کوئی جگہ نہیں، نویدانورچودھری








