بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

6 سے 42 شہروں میں خوردہ فروشوں کیلئے 100 سے 10 ہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ کی منظوری سے ایف بی آر نے ملک بھر کے 6سے 42 شہروں تک توسیع کے لیے تاجر دوست خصوصی رولز 2024 کا اجراء کر دیا ہے جس کے تحت ٹیکس مشینری نے دکانوں کی مارکیٹ کی قیمت کے لحاظ سے خوردہ فروشوں کے لیے 100 روپے سے لے کر 10 ہزار روپے ماہانہ تک کے مقرر کیا گیا۔ ایف بی آر کے باضابطہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس خصوصی طریقہ کار میں جب تک کہ موضوع یا سیاق و سباق میں کوئی چیز متضاد نہ ہو (الف) ’’اشاراتی آمدنی‘‘ کا مطلب آمدنی ہے جیسا کہ جدول-II میں جدول کے کالم (4) میں بیان کیا گیا ہے اور بورڈ کی جانب سے عوامل کی بنیاد پر تعین کیا گیا ہے بشمول پراپرٹی کی کرائے کی قیمت، اس کے محل وقوع اور منصفانہ مارکیٹ ویلیو تک محدود نہیں؛ ’فزیکل جگہ‘ میں کاروبار سے منسلک کوئی بھی جگہ یا دفتر یا گھر جو ایک کاروباری جگہ کے طور پر کام کرتا ہے؛ اور ’’دکاندار‘‘ میں تھوک فروش، ڈیلر، ڈسٹری بیوٹر، خوردہ فروش، مینوفیکچرر مع خوردہ فروش، درآمد کنندہ مع خوردہ فروش، یا ایسا شخص شامل ہے جو خوردہ اور تھوک کی سرگرمی کو کسی دوسری کاروباری سرگرمی یا سامان کی سپلائی چین میں موجود دوسرے شخص کے ساتھ جوڑتا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ ایس آر او کے مطابق ریٹیلرز اسکیم ایبٹ آباد، اٹک، بہاولنگر، بہاولپور، چکوال، ڈیرہ اسماعیل خان، فیصل آباد، گھوٹکی، گجرات، گوادر، حافظ آباد، ہری پور، حیدرآباد، اسلام آباد، جھنگ، جہلم، کراچی، قصور، خوشاب، لاہور، لاڑکانہ، لسبیلہ، لودھراں، منڈی بہاؤالدین، مانسہرہ، مردان، میرپورخاص، ملتان، ننکانہ، نارووال، پشاور، کوئٹہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، ساجیوال، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، سکھر اور ٹوبہ ٹیک سنگھ نافذ کردی گئی ہے۔