اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہاہے کہ تحریک انتشار کے سرغنہ نے بالآخر 9 مئی کے واقعہ میں سہولت کاری اور منصوبہ سازی کا اعتراف جرم کر ہی لیا ۔اپنے ایک بیان میں وزیراطلاعات نے کہاکہ پی ٹی آئی کی سیاست ہمیشہ تشدد اور شرپسندی کے ذریعے ریاست کو نقصان پہنچانے کے گرد گھومتی رہی ہے، انہوں نے ہمیشہ لاشوں پر سیاست کی، وفاقی وزیرنے کہاکہ 9 مئی کو 200 سے زائد فوجی تنصیبات اور جی ایچ کیو پر حملے کئے، کور کمانڈر ہاؤس کے باہر عمران نیازی کے خاندان کے لوگ موجود تھے جو حملوں کی ہدایات دیتے رہے، انہوں نے کہاکہ زمان پارک دہشت گردوں کا تربیتی ہیڈ کواٹر بنا رہا جہاں پٹرول بم تیار کئے جاتے اور ریاست پر حملے کی تربیت دی جاتی رہی، وزیر اطلاعات نے کہاکہ آئی ایم ایف کو خط لکھنے، ملک کو ڈیفالٹ کرانے، سائفر لہرانے کی سازش سے لے کر شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، انہوں نے ہر وہ کام کیا جو ملک دشمن بھی نہ کر سکے، عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ اس شرپسند، انتشاری ٹولے کے خلاف سخت کارروائی ملکی سلامتی اور قومی مفادات کا تقاضا ہے۔
تحریک انتشار کے سرغنہ نے بالآخر 9 مئی کی منصوبہ سازی کا اعتراف جرم کر لیا ،عطاء اللہ تارڑ








