بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی پی ٹی آئی کا نومئی کااقبال جرم، معاملہ اب انجام کی طرف جارہاہے ،عطاء تارڑ

اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑنے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی نے نومئی کااقبال جرم کرلیا، معاملہ اب انجام کی طرف جارہاہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کا بیان نومئی کے واقعہ کااقبال جرم ہے، بانی پی ٹی آئی کابیان ہے کہ میں نہ رہاتو ملک کے ٹکڑے ہوجائیں گے ،نومئی کیس کامعاملہ اب انجام کی طرف جارہاہے ،انہوں نے کہاکہ تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل گئی اور کچھ ٹیسٹ کرنے کی کوشش کی جونہیں دیئے گئے ،انہوں نے کہاکہ تفتیشی ٹیم کے سامنے بانی پی ٹی آئی نے پولی گرفک ٹیسٹ دینے سے انکار کیا۔مخصوص نشستوں سے متعلق عدالتی فیصلے کے حوالے سے عطاء تارڑنے کہاکہ نہ دلیل ،نہ وکیل اور نہ کوئی نظیر،بن مانگے ریلیف دے دیاگیا۔ تحریک انصاف پر پابندی کا اصولی فیصلہ کرلیاگیا اس ضمن میں پیپلزپارٹی سے مشاورت کرلی گئی،ایم کیوایم سے بات چیت جاری ہے،حتمی فیصلہ اس وقت ہوگاجب مشاورت مکمل اور لیگل ہوم ورک کرلیاجائے گا۔دریں اثناء ایک بیان میں وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بالآخر 9مئی سانحے کا اعتراف کرلیا، 9مئی کو200سےزائد فوجی تنصیبات اور جی ایچ کیو پر حملے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے ہمیشہ نفرت کی سیاست کی ہے، بانی پی ٹی آئی نے بالآخر 9مئی سانحے کا اعتراف کرلیا ہے ، ان کی سیاست ہمیشہ شرپسندی کے اردگرد گھومتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ لاشوں پر سیاست کی ہے، 9مئی کو200سےزائد فوجی تنصیبات اور جی ایچ کیو پر حملے کیے گئے، زمان پارک دہشت گردوں کا تربیتی ہیڈکوارٹر بنارہا۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں پیٹرول بم تیار کیے جاتے تھے اور ریاست پر حملوں کی تربیت دی جاتی تھی ، پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے،سائفر لہرانے کی سازش اورشہدا کی بے حرمتی کی گئی۔