اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی آج مانتے ہیں کہ جی ایچ کیوکے باہراحتجاج کی کال دی،بانی پی ٹی آئی بڑا شاطرآدمی ہے،معافی تلافی کےلئے یہ بیان دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمدآصف نے کہاکہ پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتالی اکٹھے نہیں ہوئے اس لئے ملتوی کرناپڑی۔انہوں نے کہا کہ دنیاجانتی ہے کہ جناح ہاوس پر لوگ کس کے کہنے پر گئے؟ بانی پی ٹی آئی آج مانتے ہیں کہ جی ایچ کیوکے باہراحتجاج کی کال دی،بانی پی ٹی آئی بڑا شاطرآدمی ہے،معافی تلافی کےلئے یہ بیان دیا۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اقتدار کے بغیرنہیں رہ سکے،وہ اقتدارکےلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں ،ان سے کسی بھی بات کر توقع کرسکتےہیں ،بنوں میں جو کچھ ہواان کی سرپرستی میں ہوااصل میں پانی کو ٹیسٹ کیاگیاکہ کتناگرم ہے؟جس کے بارے میں نازیباگفتگوکی ،بانی پی ٹی آئی اسی کے پاوں میں گرے ،کل باہرآکر بھی کہیں گے غلطی ہوئی ہے معافی دے دیں،اگریہ معافی مانگ لیں تو اس سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہوگا ابھی منت ترلوں کی ابتداء ہوئی ہے اگریہ معافی مانگ کرسیاسی دھارے کا حصہ بن جائیں تو اس پر ہمیں کیااعتراض ہوگا۔ایک سوال پر خواجہ آصف نے کہاکہ اسدقیصرکواپنے علاقےمیں ٹیکس چوری بند کرنی چاہئے۔
بانی پی ٹی آئی بڑا شاطرآدمی ،معافی تلافی کےلئے اعترافی بیان دیا،خواجہ آصف








