بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نئے وفاقی سیکرٹری اطلاعات کی تعیناتی کیلئے مشاورت تیز

اسلام آباد (طارق محمودسمیر ) وفاقی سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہدکی ریٹائرمنٹ سے قبل نئے سیکرٹری اطلاعات کی تعیناتی کیلئے مشاورت کا عمل تیز ہوگیاہے، وزیراعظم شہبازشریف نے انفارمیشن گروپ کے تین سینئرافسران سمیت قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ایک سینئر افسرکا بھی انٹرویو کرلیا ، آئندہ چند روز میں نئے سیکرٹری کی تقرری کا حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا، باخبرذرائع نے ’’روزنامہ ممتاز‘‘ کوبتایاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ21کے سینئرافسراور ایم ڈی پی ٹی وی کے عہدے پر تعینات مبشرتوقیر،گریڈ21کی سینئرافسرڈائریکٹرجنرل ای پی ونگ امبرین جان کے سیکرٹری کے عہدے کیلئے انٹرویوکئے گئے، مبشرتوقیرکونگران دورحکومت میں ایم ڈی پی ٹی وی کے عہدے پر تعینات کیاگیاتھا سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہداپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر کل 25 جولائی کو ریٹائرہورہی ہیں،قومی اسمبلی کے سپیشل سیکرٹری گریڈ22کے افسرسیدشمعون ہاشمی کا بھی انٹرویولیاگیاہے اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑاوروفاقی وزیراحد چیمہ بھی موجود تھے، وزیراعظم نے افسران سے مختلف سوالات کئے اور ان کے کیریئرسے متعلق تمام تفصیلات کا جائزہ لیا،علاوہ ازیں انفارمیشن گروپ کے گریڈ21کے افسرارشدمنیرکو بھی انٹرویوکیلئے بھی بلایاگیاتھا، ارشدمنیرکو وزیراعظم ہائوس میں وزیراعظم کی میڈیاٹیم کاسربراہ بنایاجارہاہے اور اس ضمن میں جلدحتمی فیصلہ ہوجائے گا۔