وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں مقرر کرنے کا حکومتی اختیارختم کرنے کی ہدایت کردی، شہبازشریف کی ہدایت پروزیر پیٹرولیم نے اہم اجلاس کل طلب کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کومرحلہ وار قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے ، وزیراعظم کی ہدایت پروزیر پیٹرولیم نے اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے ، چیئرمین اوگراکوقیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کے اثرات اور لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایات دیدی گئیں ہیں ۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنےکافریم ورک وزیراعظم کوپیش کیاجائےگا، پیٹرولیم ڈیلرز نے آئل مارکیٹنگ کمپنییوں کو قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینےکی مخالفت کی تھی۔
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کی ذمہ داری سے جان چھڑانےکا فیصلہ








