مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی علامتی بھوک ہڑتال محض ڈرامہ بازی ہے، دوپہر کے کھانے کے بعد اور شام کی چائے سے پہلے کون سی بھوک ہڑتال ہوتی ہے۔
ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ ’جس کے لئے یہ بھوک ہڑتال کر رہے ہیں وہ (عمران خان) جیل میں کاجو، بادام اور دیسی مرغ کھا رہا ہے۔
پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’ان فراڈیوں اور بہروپیوں کا کام فوٹو سیشن اور پارٹ ٹائم انقلاب ہے، ہڑتال کرنا ان کا آئینی حق ہے لیکن صرف 4 گھنٹے کی بھوک ہڑتال وہ بھی لنچ کے بعد کی جاتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی کے ان رہنماؤں کو بانی چیئرمین کے اعترافی بیان پر بھوک ہڑتال کرنی چاہیے، تحریک انتشار کے سرغنہ کا اعترافی بیان 9 مئی کے واقعات کا اقبال جرم ہے، یہ جتنا مرضی ہڑتالیں کرلیں، ان کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا، تحریک انتشار کا جمعہ کو بھی فلاپ شو ہوگا۔
دوپہر کے کھانے کے بعد، شام کی چائے سے پہلے کون سی بھوک ہڑتال ہوتی ہے، طلال چوہدری








