بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف کے ایم این اے حاجی امتیاز احمد گرفتار

منڈی بہاؤالدین میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے حاجی امتیاز احمد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کےمطابق بھائی اعجاز چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ سادہ لباس میں ملبوس افراد نے حاجی امتیاز کو ان کے گاؤں سے گرفتار کیا، حالانکہ حاجی امتیاز نے مختلف مقدمات میں ضمانت لے رکھی تھی۔
اعجاز چوہدری نے مزید بتایا کہ پولیس حاجی امتیاز کی گرفتاری سے متعلق لاعلمی ظاہر کر رہی ہے۔