بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امیر مقام نے پی ٹی آئی کی ’بھوک ہڑتال‘ کو’ ڈیلی ڈائٹ پلان‘ قرار دے دیا

اسلام آباد:وفاقی وزیر امور کشمیر وسیفران انجینئر امیر مقام نے پی ٹی آئی کی ’بھوک ہڑتال‘ کو’ ڈیلی ڈائٹ پلان‘ قرار دے دیا،دیسی مرغیاں کھانے والے چار گھنٹے کی بھوک ہڑتال سے انقلاب لانا چاہتے ہیں ، پی ٹی آئی کے ورکر بھی ہنس رہے ہیں ،
اپنے ایک بیان میں امیر مقام نے کہا کہ پارلیمنٹ کے دروازے پر ’بھوک ہڑتال ڈرامہ‘ کا سٹیج لگایاگیا ہے ، 3 سے 7 بجے کے شو میں مختلف فنکار اداکاری کے جوہر دکھاتے ہیں ،چار سال قوم کا مال کھانے والے آج بھوک ہڑتال کررہے ہیں،بھوک ہڑتال نہ کریں پاکستان کے غریبوں کے 190 ملین پاؤنڈ کا حساب دیں ،بھوک ہڑتال نہ کریں لاکھوں ڈالر کی فارن فنڈنگ کا حساب دیں ،بھوک ہڑتال نہ کریں، پاکستان میں مہنگائی 3.8 فی صد سے 30 فی صد پر لیجانے کا حساب دیں ۔بھوک ہڑتال نہ کریں ، پاکستان کو ڈیفالٹ کے کنارے کیوں پہنچایا، اس کا جواب دیں ،بھوک ہڑتال کرنے سے 9 مئی کے حملوں، شہداءکی یادگاروں کی بے حرمتی کے جرم چھپ نہیں سکتے۔