اسلام آباد:قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا پولین بلوچ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں قائمہ کمیٹی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل و پی آئی او مبشر حسن نے پی آئی ڈی سے متعلق بریفنگ دی ،
مبشر حسن نے بتایا کہ شہریوں کو موضوعات پر مصدقہ معلومات فراہم کرے کے لئے کام جاری رکھے ہوئے ہیں، ہم ڈیجیٹل میڈیا کے زریعے بھی لوگوں تک معلومات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے پورے ملک میں 858 ملازمین کام کررہے ہیں،
پی آئی او مبشر حسن نے بتایا کہ اسلام آباد ہیڈ کوارٹر ہے تو اس لئے یہاں ملازمین زیادہ ہیں، شفاف اسکرین ٹیسٹ کے بعد بھرتی کی جاتی ہے، ہمارے رپورٹرز نہیں ہوتے پی آر اوز تعینات ہوتے ہیں جو ذمہ دارانہ اسٹوری فراہم کرتے ہیں، ہم عوام کے جذبات حکومت کو بھجواتے ہیں،
وقاص اکرم شیخ نے کہا کہ آپ نے ان دنوں میں عوام کے کس قسم کے جذبات سرکار کو پہنچائیں ہیں،
مبشر حسن نے کہا کہ ہم وہ رجحانات حکومت کو پہنچاتے ہیں جو حقائق پر مبنی ہوں، ہمارا ایک شعبہ ہے پلس اینالسس یونٹ وہ عوام کے رجحان پر رپورٹ بناتا ہے، وزیر اعظم میڈیا باالخصوص اخبارات کو زیادہ توجہ دیتے ہیں، وزیر اعظم میڈیا سے ملنے والی آرا کو بھی توجہ دیتے ہیں،
حکومت کی کمیونیکیشن اور ترقیاتی کاموں کی ترویج اور اشتہاری مہم بھی چلاتے ہیں، اس میں کوئی سیاسی پہلو شامل نہیں یہ خالصتا عوامی دلچسپی پر مینی ہوتی ہے،گزشتہ 5 سال میں حکومت پاکستان نے 10 ارب روپے پبلک نوٹس اور اشتہارات پر جاری کئے ہیں، گزشتہ 3 ماہ کے اخراجات آئندہ اجلاس میں پیش کردوں گا، اشتہاری مہمات کا سافٹ وئیرز کے ذریعے مانیٹرنگ کی جاتی ہے، قائمہ کمیٹی میں پی آئی او مبشر حسن کے والد کے انتقال پر دعا مغفرت بھی کرائی گئی۔چیئرمین قائمہ کمیٹی اور ارکان نے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ آپکے والد کے انتقال کا سن کا افسوس ہوا،
ہم ڈیجیٹل میڈیا کے زریعے بھی لوگوں تک معلومات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں، مبشر حسن








