اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں پاک فوج کے دھشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کی پزیرائی کی۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے کامیابی سے آپریشن کرکے دھشتگردوں کو جہنم واصل کیا، پاک فوج کے افسران و جوان ملک کو دھشتگردی کے عفریت سے پاک کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں،مجھ سمیت پوری قوم کو افواج پاکستان پر فخر ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کو دھشتگردی سے پاک کرنے کیلئے پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وزیراعظم کی ہوشاب میں پاک فوج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کی پزیرائی








