بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عنبرین جان وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات مقرر

اسلام آباد(ممتاز نیوز)انفارمیشن گروپ کی گریڈ21کی سینئر آفیسر عنبرین جان کو وازرت اطلاعات ونشریات کی نئی سیکرٹری مقررکردیا گیا ہے ، ان کی تقرری سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد کی مدت ملازمت پوری ہونے پر کی گئی ہے ، شاہیرہ شاہد نے جمعرات کو وزیراعظم شہبازشریف سے الوداعی ۔ اس موقع پر وزیراطلاعات ونشریات عطاتارڑ بھی موجود تھے ۔عنبرین جان وزارت اطلاعات کے ذیلی ادارے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ (ای پی ونگ) کی ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات ہیں وہ جلد اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ وزارت کے ایڈیشنل سیکرٹری قائمقام ایم ڈی پی ٹی وی مبشر توقیر بھی سیکرٹری کے عہدے کے امیدوار تھے جبکہ قومی اسمبلی کے اسپیشل سیکرٹری شمعون ہاشمی کا نام لیا جا رہا تھا تاہم وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ اور وزیراعظم آفس کے سینئر حکام کی رائے تھی کہ انفارمیشن گریڈ کے سینئر افسران میں سے ایک کو نیا سیکرٹری اطلاعات ہونا چاہئیے ۔