لاہور(ممتازنیوز)سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال کو “ڈائٹ پلان” قرار دیتے ہوئے کہاکہ دوپہر تین بجے شروع ہونے والی بھوک ہڑتال شام سات بجے تک اختتام پزیر ہونے والا ڈائٹ پلان ہے9 مئی کے مجرم کے لئے ‘انٹر مٹنٹ فاسٹنگ’ ہو رہی ہے،دوپہر کا کھانا کھا کر شام کے کھانے سے پہلے ختم ہونے والی بھوک ہڑتال ڈھونگ اور مذاق ہے،9 مئی کے مجرم کے لئے چار گھنٹے کا ‘ڈائٹ پلان’ ہی فالو کیا جا سکتا ہےملک کو مہنگا، عوام کو بھوکا کرنے والے کے لئے چار گھنٹے کی ہی بھوک ہڑتال کا مذاق کیا جا سکتا ہے،پچیس کروڑ عوام کو بھوک میں مبتلا کرنے والے ۹ مئی کے مجرم کے لئے چار گھنٹے ہی بھوکا رہا جا سکتا ہے،قومی تنصیبات ، شہدا کی بے حرمتی ، قائدِ اعظم کے گھر کو جلانے ، پولیس اور رینجرز کے سر پھاڑنے کا اعتراف کرنے والے سزا کا مستحق ہے چار گھنٹے بھوک ہڑتال کا مستق نہیں ہے
سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال کو “ڈائٹ پلان” قرار دے دیا








