اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ پی ٹی آئی نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عظمیٰ بخاری صاحبہ کے حوالے سے ڈیپ فیک کے استعمال کے ذریعے ایک گھٹیا اور غلیظ حرکت کی۔
جمعہ کوسماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پروفاقی وزیرنے پیغام جاری کیاکرتے ہوئے کہاکہ اصلی ویڈیو بھی ٹریس کر لی گئی اور باقی معلومات بھی حاصل کر لیں ہیں۔ اس گھناؤنی حرکت پر شرم آنی چاہیے۔ یہ ہے ان کا اصل چہرہ۔۔








