دمبولا : پاکستان ٹیم کو ویمنز ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑگیا۔ سری لنکا ویمنز نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 3 وکٹ سے ہرادیا۔
دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم 141 رنز کا ہدف دیا، سری لنکا ویمنز نے آخری اوور میں حاصل کرلیا۔
سری لنکا کی جانب سے چماری اتھاپتھو نے 63 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں ایک چھکا اور 9 چوکے شامل ہیں۔
سری لنکا کی جانب سے کاویشا اور اودیشیکا نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کا 141 رنز کا ہدف سری لنکا ویمنز نے 7 وکٹ کے نقصان پر آخری اوور میں پورا کرلیا۔
سری لنکا کی جانب سے چماری اتھاپتھو نے 63 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ انوشکا 24 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔
یوں سری لنکا ویمنز نے 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنالی جہاں اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔
ویمنز ایشیا کپ: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا








