اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیر امور کشمیر، سیفران انجینئر امیر مقام نے کہاکہ پی ٹی آئی کے حق میں امریکی قرارداد کے بعد پاکستان اور چین کے خلاف امریکی سینٹ میں بل پیش ہونا عقل والوں کے لئے پیغام ہے،ثابت ہوچکا ہے کہ پی ٹی آئی غیرملکی ایجنڈے کے لئے کام کررہی ہے،غیرملکی لابیز پی ٹی آئی کے لئے بیرون ملک اور بیرونی لابیز کے لئے پی ٹی آئی پاکستان میں کام کررہی ہے،چینی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر ڈی چوک میں دھرنا سازش کیوں ہوئی تھی؟ جواب مل گیا ہے،پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ کیوں ہوئی، اس کا جواب بھی مل گیا ہے
پی ٹی آئی کے حق میں امریکی قرارداد کے بعد پاکستان اور چین کے خلاف امریکی سینٹ میں بل پیش ہونا عقل والوں کے لئے پیغام ہے،امیرمقام








