بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

40 آئی پی پی مالکان کیخلاف مقدمہ دائر کریں گے، گوہر اعجاز

اسلام آباد:سابق نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ہم قوم کی جانب سے 40 آئی پی پی مالکان کیخلاف مقدمہ دائر کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ پر اپنی پوسٹ میں گوہر اعجاز نے کہا کہ آئی پی پیز مالکان کیخلاف سپریم کورٹ میں جا رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں اس کوشش میں کامیابی عطا فرمائے، اور انصاف کے حصول میں ہماری مدد کرے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی لاہور میں پاکستان فیڈریشن آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے اجلاس کے موقع پر کہا تھا کہ آئی پی پیز کا مسئلہ انڈسٹری سمیت 24 کروڑ عوام کا مسئلہ ہے۔ آئی پی پیز کا معاملہ سینٹ میں زیر بحث ہے۔ ہم یہ مسئلہ اٹھا کر پوائنٹ اسکورنگ نہیں کر رہے ہیں ہم مسئلے کا حل بات چیت سے نکالیں گے۔