اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ضلع ٹانک میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی ،پاک فوج کے بہادر جوانوں نے جرآت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
وزیرِ اعظم شہبازشریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،وزیراعظم








