وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 27جولائی2017 پاکستان کی تاریخ کاسیاہ ترین دن تھا، نوازشریف کوپاناماکاڈرامارچاکراقامہ پرتاحیات نااہل قراردیاگیا۔
لاہور میں وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےبیان دیتے ہوئے کہا کہ 27جولائی2017 کو نوازشریف کوپاناماکیس میں تاحیات نااہل قراردیاگیاتھا،نوازشریف کوپاناماکاڈرامارچاکراقامہ پرتاحیات نااہل قراردیاگیا،وہ چاہتےتھےکہ نوازشریف کواسکی عوام سےدورکردیں۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ وہ بھول گئےکہ انکی اسٹریٹیجی کےآگےایک اسٹریٹجی میرےرب کی بھی ہے،الحمداللہ میراقائدواپس بھی آیا،نااہلی بھی ختم ہوئی اورعوام نےمینڈیٹ بھی دیا،تمام سازشوں کےباوجودآج وفاق اورپنجاب میں نوازشریف کی حکومت ہے۔