اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بعض افراد کے دانت نہایت پیلے اور داغدار ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی پوری شخصیت کا تاثر نہایت خراب ہوجاتا ہے، ایسے افراد کے لیے ایک نہایت آسان گھریلو ٹوٹکا پیش ہے۔
نجی ٹی وی شو میں دانت سفید کرنے کا آسان طریقہ بتایا گیا۔
اگر کسی کو پان کھانے کی عادت ہے تو سب سے پہلے دن میں متعدد بار برش کرنے کی عادت اپنانی ضروری ہے۔ دن میں جتنی بار پان کھایا جائے اتنی ہی بار برش کیا جائے، اس سے دانت خراب ہونے سے بچ جاتے ہیں۔
علاوہ ازیں ناگر موتھا نامی جڑی بوٹی، پھٹکری اور بادام کو ہم وزن ملا کر پیس لیا جائے اور اسے فرائی پین میں ڈال کر جلا لیا جائے۔
اس سیاہ پاؤڈر میں شہد شامل کر کے رات کو سونے سے پہلے برش کیا جائے۔ شہد دانتوں کی پالش خراب ہونے سے روکے گا۔
روز رات کو سونے سے قبل اچھی طرح برش کیا جائے، جبکہ صبح بھی اس سے برش کیا جائے، اس کے باقاعدہ استعمال سے دانت نہایت چمکدار ہوجائیں گے۔