بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غیرمعمولی بارش،وزیراعظم کی عوام کے جان ومال کی حفاظت کے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے غیرمعمولی بارشوں کی صورتحال میں عوام کے جان ومال کی حفاظت کے اقدامات یقینی بنانے،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این۔ڈی۔ایم۔اے) کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات،این۔ڈی۔ایم۔اے کو چاروں صوبائی حکومتوں، حکومت آزاد جموں و کشمیر اور حکومت گلگت بلتستان کی معاونت، اسلام آباد کی انتظامیہ کو نکاسی آب، شہریوں کی سہولیات کے لئے اقدامات کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ مسلسل مانیٹرنگ کی جائے، ادارے اشتراک عمل سے اقدامات کو یقینی بنائیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نشیبی علاقوں سے لوگوں کے بروقت انخلاءاور پانی کی نکاسی یقینی بنائیں،طبی عملے، ادویات اور بروقت علاج، ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم نےواٹرپمپس اور دیگر مشینری کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔