بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’’تولیہ لپیٹ کر آگئی ہیں؟‘‘، نِدا یاسر کے بولڈ لباس پر شدید تنقید

معروف ٹی وی میزبان نِدا یاسر(Nida Yasir) ایک بار پھر اپنے منفرد لباس اور اسٹائلنگ کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

نِدا یاسر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ کی خصوصی ’پلیٹر ڈے‘ قسط کی میزبانی کی، جس میں شریک تمام مہمانوں نے خصوصی تیاری کے ساتھ شرکت کی اور اپنے پلیٹرز بھی ہمراہ لائے۔

اس موقع پر نِدا یاسر نے شوخ سرخ رنگ کا کافتان طرز کا لباس زیب تن کیا، جس کی اسٹائلنگ اور ڈیزائن سوشل میڈیا صارفین کو زیادہ پسند نہیں آیا۔


شو کی تصاویر سامنے آنے کے بعد بعض صارفین نے نِدا یاسر کے لباس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے مارننگ شو کے لیے ناموزوں اور حد سے زیادہ نمایاں قرار دیا جبکہ کچھ صارفین نے لباس کی کٹنگ اور انداز پر بھی اعتراض کیا۔

مزیدپڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

ایک صارف نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے نِدا نے جسم کے گرد تولیہ لپیٹ رکھا ہو۔ ایک اور صارف نے لباس کو ’’انتہائی خراب‘‘ قرار دیا۔

کچھ صارفین نے یہ بھی تبصرہ کیا کہ لباس بظاہر مکمل طور پر سِلا ہوا محسوس نہیں ہوتا۔ جبہ ایک اور صارف نے طنزیہ کہا کہ انہوں نے پردے کیوں پہنے ہیں؟

واضح رہے کہ نِدا یاسر گزشتہ تقریباً 18 برس سے ’گڈ مارننگ پاکستان‘ کی میزبانی کر رہی ہیں اور اپنے منفرد فیشن اور اسٹائلنگ کے باعث اکثر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہتی ہیں۔