بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شناختی کارڈ پر نام یا اسپیلنگ غلط ہے تو صرف ایک کام کریں؟

اسلام آباد : شناختی کارڈ پر نام کی انگریزی اسپیلنگ درج نہ ہونے یا غلط اسپیلنگ کی صورت میں شہریوں کو پرانے کارڈ کی وجہ سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، بلکہ نئے شناختی کارڈ کے اجرا کے وقت درست اسپیلنگ درج کرائی جاسکتی ہے۔

متعلقہ معلومات کے مطابق اگر کسی شہری کے پاس ایسا پرانا شناختی کارڈ موجود ہے جس پر نام کا اندراج صرف اردو میں ہے یا انگریزی میں نام کی درست اسپیلنگ درج نہیں، تو اسے درست کرانے کے لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

قومی شناختی کارڈ پر نام یا ہجے (Spelling) کی درستگی یا تبدیلی کے لیے نادرا کا طریقہ کار درج ذیل ہے۔

اس کام کیلیے آپ اپنے قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر جا سکتے ہیں یا پاک آئیڈینٹیٹی (Pak Identity) موبائل ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن بھی درخواست دے سکتے ہیں

اگر پرانا شناختی کارڈ اپنی مدت پوری کرچکا ہے، خصوصاً اسے جاری ہوئے 10 سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، تو شہری نئے شناختی کارڈ کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔ نئے کارڈ کے اجرا کے عمل کے دوران نام کی درست انگریزی اسپیلنگ درج کی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:سعودی شہزادی مشاعل بنت سعود بن محمد بن عبدالعزیز انتقال کر گئیں

اگر شہری شناختی کارڈ کے لیے آن لائن شناختی سہولت کے ذریعے درخواست دے رہا ہو تو اسے درخواست فارم میں اپنے نام کی درست انگریزی اسپیلنگ خود درج کرنی ہوگی۔ درخواست مکمل کرنے سے قبل سسٹم شہری کو تمام درج شدہ معلومات کا جائزہ لینے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

اس مرحلے پر شہری یہ تصدیق کرسکتا ہے کہ شناختی کارڈ پر اس کے نام کی انگریزی اسپیلنگ درست درج ہے۔ اس طرح درخواست جمع کرانے سے پہلے کسی ممکنہ غلطی کی نشاندہی کرکے اسے درست کیا جاسکتا ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نئی درخواست مکمل کرتے وقت نام سمیت تمام کوائف کا بغور جائزہ لیں تاکہ شناختی کارڈ پر معلومات درست انداز میں درج ہوسکیں۔