بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تیز بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی، ریسکیو 1122 نے شہری اور مقامی آبادی کے لیے الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد(صغیر چوہدری )تیز بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کو مدنظر رکھتے ہوئے ریسکیو 1122 نے شہری اور مقامی آبادی کے لیے الرٹ جاری کردیا یے ۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہےکہ بارش کے دوران پھسلنے اور دوران سفر گاڑی کی بریک فیل ہونے سے بچنے کے لیے ڈرائیونگ احتیاط سے کریں، آسمانی بجلی یا طوفان کے آثار رونما ہوں تو گاڑی میں پناہ نہ لیں، برساتی ندی نالوں میں کوڑا کرکٹ مت پھینکیں اس سے طغیانی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے،برساتی اور ندی نالوں اور نشیبی علاقوں میں رہائش کے لیے تعمیرات مت کریں،
پرانے اور بوسیدہ مکانوں میں رہائش مت اختیار کریں،بارشوں کے پانی کے نکاس کے لیے مناسب انتظام لازمی ہے،نمی کی وجہ سے دھاتی چیزوں اور بجلی کے آلات میں کرنٹ آ سکتا ہے جس سے بچنے کے لیے احتیاط ضروری ہے،بجلی کے کھمبوں اور پائپوں سے دور رہیں اور کسی قسم کی دھاتی چیز ہاتھ میں نہ پکڑیں،
لینڈ سلائیڈنگ کے دروان متاثرہ علاقے میں عمارتوں اور بجلی کی تاروں سے دور رہیں،گیس،بجلی اور پانی کی سپلائی بند رکھیں،کیونکہ ایسا نہ کرنے سے مزید نقصان اور امدادی کاروائیاں متاثر ہو سکتی ہیں،گاڑی احتیاط سے چلائیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 پر کال کریں،

محفوظ معاشرے کے لیے سر گرم عمل ریسکیو 1122مری