بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں طوفانی بارشوں نے ہر طرف تباہی مچا دی

اسلام آباد (صغیر چوہدری)ملک میں طوفانی بارشوں نے ہر طرف تباہی مچا دی۔ شمالی علاقہ جات میں ندی نالے بپھر گئے مانسہرہ کے علاقے مہانڈری کے مقام پر بالاکوٹ اور ناران کو ملانے والا پل سیلابی ریلے کی وجہ سے بہہ گیا۔مانسہرہ و گردنواح میں مسلسل موسلادهار بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں شدید طغیانی ہے ریسکیو اداروں نے ائڈوائزری جاری کی ہے کہ سیاح اور مقامی افراد وادی کاغان میں دریاؤں، ندیوں اور نشیبی علاقوں سے دور محفوظ پناہ گاہ تلاش کریں۔ اچانک سیلاب کا خطرہ زیادہ ہے اور محفوظ اور بلند علاقوں میں رہنا ضروری ہے۔
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن پر مفت کال کریں کرکے مدد لی جا سکتی ہے