اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیر اعظم شہباز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے آج ملاقات کی۔
ملاقات میں پاک فضائیہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے ملک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔








