بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مسلح افراد کے ہاتھوں شہادت پانے والے سپاہی شبیر بلوچ کی نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کردی گئی

راولپنڈی(ممتازنیوز)گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مسلح افراد کے ہاتھوں شہادت پانے والے سپاہی شبیر بلوچ کی نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کردی گئی

شہید سپاہی شبیر بلوچ کا تعلق ضلع نصیر آباد کی تحصیل چھتر سے تھا اور وہ گوادر میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے

نماز جنازہ میں شہید کے رشتہ داروں، اہل علاقہ اور سول و ملٹری حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی

مورخہ 29 جولائی 2024 کو گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مسلح افراد نے سپاہی شبیر بلوچ کو شہید کیا

اہل علاقہ نے ایسے ملک دشمن عناصر کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ ریاست ایسے کرداروں کو منتقی انجام تک پہنچائے