بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں پارلیمانی وفد کی ملاقات،الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر تحفظات سے آگاہ کیا

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اسد قیصر کی قیادت میں پارلیمانی وفد نے ملاقات کی، وفد میں اسد قیصر کے علاوہ محمد علی خان , عامر ڈوگر ، رائے حسن نواز اور خرم شہزاد شامل تھے، ملاقات میں پارلیمانی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا، اپوزیشن ارکان نے اپنے تحفظات اور شکایات سپیکر تک پہنچا ئیں۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے وفد نے اپنی جماعت کے اراکین کی گرفتاری کا معاملہ اٹھایا ۔ گرفتار اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیاجس پر سپیکر نے قواعد کے مطابق معاملہ دیکھنے کی یقین دہانی کروائی  ۔ اپوزیشن اراکین نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔