اسلام آباد:وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہاہے کہ آئی پی پیزکے حوالے سے کام کررہے ہیں ،تین ،چارماہ میں اچھی خبر ملے گی ،چین سے ہمارے مذاکرات بجلی قیمتوں کو کم کرنے کی کوشش کا ایک حصہ ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہاکہ چین سے چینی پلانٹس کے قرضوں کی ادائیگیوں کی ری پروفائلنگ پر بات ہو ئی ہے ،ری پروفائلنگ کی بات چیت کامیاب ہونے کی امید ہے۔انہوں نے کہاکہ ری پروفائلنگ کا فی یونٹ قیمت پر اثرضرور پڑے گا ،چین سے ہمارے مذاکرات بجلی کی قیمتوں کو کم کرنے کی کوشش کا ایک حصہ ہیں ۔اویس لغاری نے کہاکہ آئی پی پیز کاآڈٹ پی ٹی آئی کی سابق حکومت نے نہیں ہونے دیا، آئی پی پیزکے حوالے سے کام کررہے ہیں ،تین ،چارماہ میں اچھی خبر ملے گی ۔انہوں نے کہاکہ بجلی پر18فیصد سیلزٹیکس پر شایدحکومت نظرثانی کرناچاہئے گی۔
آئی پی پیزکے حوالے سے کام کررہے ہیں ،تین ،چارماہ میں اچھی خبر ملے گی ،اویس لغاری








