اسلام آباد (صغیر چوہدری)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ان ایکشن اسلام آباد کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے جاری کاموں کا جائزہ لیا ،
وزیرداخلہ محسن نقوی کے 3 منصوبوں کا رات سے صبح 4 گھنٹے تک دورہ کیا ۔ محسن نقوی نے اسلام اباد ایکسپریس وے اور پارک روذ پراجیکٹس پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ جناح کنونشن سنٹر کی اپ گریڈیشن کے پر جاری کام کا معائنہ کیا۔
محسن نقوی نے ایکسپریس وے کے 7۔6 کلو میٹر طویل روٹ پر کام کا مشاہدہ بھی کیاجبکہ بھنڈر پل پر جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا
پی ڈبلیو ڈی چوک سے ٹی چوک تک ایکسپریس وے پراجیکٹ کو 2 ماہ میں 100 فیصد مکمل کرنے کا حکم دیا ۔
ایکسپریس وے پراجیکٹ کو کنٹرولڈ کوریڈور بنانے کا پلان طلب کرلیا ہے ۔ ایف ڈبلیو او کے حکام نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت پر وزیر داخلہ بریفنگ دی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف ڈبلیو او کے کیمپ آفس کے لان میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا۔
انہوں نے 2۔7 کلو میٹر طویل پارک روڈ کی تعمیر و گشادگی کے پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا،منصوبے کو ستمبر سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔
کام کے دوران ٹریفک کی دیگر روٹس پر منتقلی کا پلان طلب کیا ۔ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی ٹریفک کو منصوبے کا دورہ کرکے قابل عمل پلان وضع کرنے کی ہدایت کی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے جناح کنونشن سنٹر میں جاری اپ گریڈیشن کے کام کا بھی معائنہ کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے جناح کنونشن سنٹر کے مختلف شعبوں کا وزٹ کیا ۔اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو جلد اور اعلی معیار کے ساتھ مکمل کرنے کا حکم دیا،چیف کمشنر اسلام آباد و چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو بریفنگ دی۔
محسن نقوی کا اسلام آباد کے ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، کام کی رفتار کا جائزہ








