بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ میں کملا ہیرس کی مقبولیت میں اضافہ ،نیا سروے جاری

اسلام آباد(صغیر چوہدری )عالمی سیاسی منظر نامے سے دھماکے دار خبر، امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ میں کملا ہیرس کی مقبولیت میں اضافہ ۔فیصلہ کن امریکی ریاستوں میں کون کس سے آگے ہوگا؟ نیا سروے جاری کردیا گیا۔
نئے سروے کے مطابق امریکی انتخابات میں فیصلہ کن کردارادا کرنے والی 7 میں سے 4 سوئنگ ریاستوں میں کملا ہیرس کو ٹرمپ پر برتری حاصل ہے ۔
عوامی سروے کے مطابق مشی گن میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس 11 پوائنٹ سے آگے رہیں جبکہ ایریزونا، وسکونسن اور نیواڈا میں کملا کو ٹرمپ کے مقابلے میں 2 پوائنٹ سے برتری ملی۔
سروے کے مطابق امریکی ریاست پنسلوینیا میں ٹرمپ 4 پوائنٹ اور نارتھ کیرولائنا میں 2 پوائنٹ سے آگے رہے جبکہ جارجیا میں دونوں کے درمیان مقابلہ برابر رہا۔امریکی صدارتی انتخابات سے متعلق عوامی سروے 24 سے 28 جولائی کے دوران کیا گیا ہے جس کے مطابق ابھی تک کملا ہیرس صدارتی دوڑ میں ٹرمپ سے آگے ہیں۔