اسلام آباد(صغیر چوہدری)صادق آباد میں تھانہ بھونگ کی حدود کچہ بچاؤ بند پر قائم پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ سے چوکی پر تعینات تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے صادق آباد میں پولیس چوکی پر حملے کی مذمت کی ہے
وزیرداخلہ نے حملے میں شہید 3 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت کیا ہے اور شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔وزیر داخلہ نے شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کیا ہے ۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کے بہادر جوانوں پر ناز ہے۔
صادق آباد میں ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 3 اہلکار شہید،وزیر داخلہ کی حملے کی مذمت








