بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اترپردیش : مندر کی زمین پر مسجد کی تعمیر کا دعویٰ، ایک اور مسجد شہید کیے جانے کا خدشہ

بھارتی ریاست اترپردیش میں مندر کی زمین پر مسجد کی تعمیر کا دعویٰ کیا گیا ہے، جس کے بعد ایک اور مسجد شہید کیے جانے کا خدشہ ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متھرا میں شاہی عید گاہ مسجد اور شری کرشن جنم بھومی تنازع سے متعلق ہندو فریق نے دعویٰ کیا ہے کہ مسجد کٹرا کیشو دیو مندر کی 13 ایکڑ اراضی پر تعمیر کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق الہ آباد ہائی کورٹ نے مندر کی زمین پر شاہی عیدگاہ مسجد کی تعمیر کے دعوے اور اسے گرانے سے متعلق درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے الہ آباد ہائیکورٹ نے شاہی عیدگاہ مسجد کی درخواست خارج کردی تھی۔