بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حکومتی اتحاد سے باضابطہ رابطوں کا فیصلہ

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومتی اتحاد سے باضابطہ رابطوں کا فیصلہ کرلیا
اپوزیشن اتحاد اور حکومتی اتحادیوں کے درمیان مذاکرات میں اہم بریک تھرو ہوا ہے، محمود اچکزئی کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد جلد حکومتی اتحادیوں سے رابطہ کرے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے باضابطہ رابطہ کیا جائے گا۔ محمود خان اچکزئی، سیاسی جماعتوں سے باضابطہ روابط اور مشاورت کریں گے۔
نواز شریف اور آصف زرداری سے مذاکرات کے لئے آئندہ ہفتے رابطوں کا امکان ہے۔