پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات طے پا گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق دونوں کے درمیان اتحاد سے متعلق اہم پیش رفت ہوگئی پی ٹی آئی اور جے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس منگل کو ہوگا۔
ملاقات میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی شریک ہوں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علماء اسلام کی جانب سے مذاکرات کیلئے پانچ پانچ رکنی کمیٹیاں پہلے ہی تشکیل دی جاچکی ہیں اور اب ان کی ملاقات بھی طے پاگئی ہے۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان عمرہ ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں، سربراہ جے یو آئی اتوار کو وطن واپس پہنچ جائیں گے۔








